\v 3 ۔ اُن کے ہاتھ بَدی میں پُھرتیلے ہَیں۔ سردار دست دراز ہَے۔ قاضِی رِشوّت لیتا ہَے۔ بڑا آدمی اپنے ہی دِل کی بات کرتا ہَے اَور وہ آپس میں بندش باندھتے ہَیں۔ \v 4 ۔ اُن میں نیک ترین بھی خاردار جھاڑی کی مانند ہَے اَور سب سے راستباز باڑ کے کانٹوں سے بَد ترہَے۔اُن کے نِگہبانوں کا دِن یعنی اُن کا سزا کا دِن آ گیا ہَے۔اَب اُنہیں پریشانی ہو گی۔