1 line
910 B
Plaintext
1 line
910 B
Plaintext
\c 16 \v 1 ۔ اورابرام کی بیوی ساری کی اولاد نہ تھی ۔اور اُس کی ایک مصری لونڈی تھی جس کا نام ہاجرہ تھا ۔ \v 2 ساری نے اپنے شوہر سے کہا ۔دیکھ خُداوند نے مجھے اولاد سے محروم رکھا ہے ۔پس تُو میری لونڈی کے پاس جا ۔شایدکے اُس سے میرا گھر آباد ہو۔ تو اُس نے اُس کی بات منظور کی۔ \v 3 ۔ تب ساری نے بعد اُس کے کہ وہ کِنعان کی زمین میں دس برس رہے تھے ۔اپنی مصری لونڈی لے کر اپنے شوہر کو دی کہ اُس کی بیوی ہو۔ \v 4 ۔اور وہ ہاجرہ کے پاس گیا ۔ اور وہ حاملہ ہُوئی ۔مگر جب اُس نے معلوم کیِا۔ کہ میَں حاملہ ہُوں تو اپنی مالکہ کی حقارت کی۔ |