\c 7 \v 1 ۔ اور خُداوند نے نُوح سے کہا کہ تُو اپنے سارے گھرانا کے ساتھ کشتی میں داخل ہو۔ کیونکہ میَں نے تجھ ہی کو اِس پُشت میں راستباز پایا۔ \v 2 ۔ سب پاک جانوروں میں سے سات سات نَر اور مادہ۔ اور ناپاک جانوروں میں سے دو دو نَر اور مادہ لے ۔ \v 3 ۔ اور آسمان کے پرندوں میں سے بھی سات سات نر اور مادہ لےتاکہ تمام رُوئے زمین پر اُ ن کی نسل باقی رہے۔