\v 13 ۔تب ابرہام نے اپنی آنکھیں اُٹھائیں ۔تو دیکھو اُس کے پیچھے ایک مینڈھا ہے جس کے سِینگ جھاڑی میں اَٹکے ہُوئے ہیں ۔ اور ابرہام اُس مینڈھے کے پاس گیا اور اُسے پکڑا اور اپنے بیٹے کے بدلے میں سوختنی قُربانی کے لئے چڑھایا۔ \v 14 اور اُس نے اُس مقام کا نام’ خُداوند مہیا کرتا ہے ‘ رکھا چُنانچہ آج تک یہ کہاوت ہے کہ ’پہاڑ پر خُداوند مہیا کرے گا‘۔