\v 12 ۔ اور اضحاق نے اُس سرزمین میں کھیتی کی اور اُسی سال سو گنُا حاصل کیِا۔ اور خُداوندنے اُسے برکت بخشی ۔ \v 13 ۔ اور وہ بڑھ گیا ۔اور اُس کی عظمت بڑھتی جاتی تھی ۔یہاں تک کہ وہ بہت بڑا آدمی بنا۔ \v 14 ۔ وہ بھیڑ بکری اور گائے بیل اور بہت سے نوکروں کا مالک ہُؤاْ۔اور فلستیوں کو اُس پر رشک آیا۔