\v 21 ۔پھر اضحاق نے اپنی بیوی کے لئے خُداوند سے دُعا مانگی کیونکہ وہ بانجھ تھی ۔اور خُداوند نے اُس کی دُعا قبُول کی ۔ اور اُس کی بیوی ربقہ حاملہ ہُوئی ۔ \v 22 ۔اور اُس کے رحم میں دو لڑکے آپس میں مزاحمت کرنے لگے ۔ تب اُس نے کہا ۔اگر میرے ساتھ یُوں ہونا تھا ۔تو میَں کیوں حاملہ ہُوئی ؟ اور وہ خُداوند سے پوُچھنے گئی ۔