\v 11 ۔ تم سے میَں اپنا عہد قائم کرتا ہُوں کہ کوئی جاندار پانی کے طوفان سے پھر ہلاک نہ ہوگا۔ اور نہ طوفان ہی دوبارہ آئے گا ۔ کہ زمین کو تباہ کرے۔ \v 12 ۔ اورخُد ا نے کہا کہ جو عہد میَں ہر زمانے کے پُشتوں کے لئے ۔ اپنے اور تمہارے درمیان بلکہ تمہارے ساتھ کے سب جانداروں کے درمیان کرتا ہُوں اُس کا یہ نشان ہے۔ \v 13 ۔ میَں اپنی کمان بادل میں رکھتا ہوں۔ وہ میر ے اور زمین کے درمیان عہد کانشا ن ہو۔