\v 16 ۔ سو قائین خُداوند کے حضُور سے چلا گیا اور عَدن کے مشرق کی طرف نودؔ کی سرزمین میں جا بسا۔ \v 17 اور قائین اپنی بیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس سے حنُوک پیدا ہُؤا۔ بعداِزاں اُس نے ایک شہر بسایا اور اُس نے شہر کا نام اپنے بیٹے کے نام پر حنُوک رکھا۔