\v 7 ۔ اور وہ پھر کے چشمہ مصفات یعنی قادس میں آئے۔اور اُنہوں نے عمالیقیوں کے تمام ملک کو اور اموریوں کو جو حصیصون تمر میں رہتے تھے مارا۔ \v 8 ۔ تب سدُوم کے بادشاہ اور عمورہ کا بادشاہ اور ادمہ کا بادشاہ اور ضبوئیم کا بادشاہ اور بالع یعنی ضغر کا بادشاہ نکلے اور اُن سے لڑنے کو سدیم کی وادی میں صف آرا ہُوئے ۔ \v 9 ۔ کدر لاعمر عیلام کے بادشاہ اور قوموں کے بادشا ہ تدعال اور سنعار کے بادشاہ امرافل اور الاسر کے بادشاہ اریوک سے چار بادشاہ پانچ کے خلاف۔