\c 33 \v 1 ۔اور یعقوب نے اپنی آنکھیں اُٹھا کر نظر کی تو دیکھا ۔ کہ عیسو اور اُس کے ساتھ چار سو آدمی آرہے ہیں ۔تب اُس نے لیاہ کو اور راخل کو اور دونوں لونڈیوں کو لڑکے بانٹ دئیے ۔ \v 2 ۔اور لونڈیوں کو اور اُن کے لڑکو ں کو سب سے آگے رکھا ۔اور لیاہ اور اُس کے لڑکوں کو پیچھے اور راخل اور یُوسف کو سب کے پیچھے ۔ \v 3 ۔ اور وہ آُپ اُن کے آگے آگے چلا ۔اور اپنے بھائی کے قریب جاتے جاتے سات بار زمین تک جھُکا ۔