\v 16 ۔تب اُنہوں نے بیت ایل سے کُوچ کیِا ۔اور افرات تھوڑی دور رہ گیا تھا کہ راخل کو دردِ زہ لگا جو بشدت سخت تھا ۔ \v 17 ۔اور جب وہ سخت درد میں مبُتلا تھی تو دائی نے اُس سے کہا ۔نہ ڈر ۔اب کے بھی تجھ سے بیٹا ہوگا ۔ \v 18 ۔اور یُوں ہُؤا کہ موت کے وقت اُس کی جان نکلنے سے پیشتر اُس نے اُس کا نام بنونی رکھا۔ مگر اُس کے باپ نے اُس کا نام بنیمین رکھا۔ \v 19 ۔اور راخل مر گئی اور افرات یعنی بیت لحم کی راہ میں دفن کی گئی ۔ \v 20 ۔اور یعقوب نے اُس کی قبر پر ایک ستُون کھڑا کیِا۔ اور راخل کی قبر کا یہ ستُون آج تک ہے۔