\v 28 ۔تب وہ لڑکی دوڑی اور اپنی ماں کے گھر میں سب حال بتایا۔ \v 29 ۔اور ربقہ کا ایک بھائی تھا۔ جس کا نام لابن تھا ۔ وہ باہر چشمے پر اُس آدمی کے پاس دوڑا گیا ۔ \v 30 ۔جب اُس نے وہ نتھ اور اپنی بہن کے ہاتھوں میں کڑے دیکھے ۔ اور اپنی بہن ربقہ کی باتیں سُنیں جو کہتی تھی کہ اُس آدمی نے مجھ سے یُوں یُوں کہا ۔وہ اُس شخص کے پاس آیا ۔ جو اُونٹوں کے نزدیک چشمے پر کھڑا تھا۔