\v 12 ۔اور کہا ۔ کہ اے خُداوند ! میرے آقا ابرہام کے خُدا ، تُو آج مجھے کامیابی دے اور میرے آقا ابرہام پر مہربانی کر۔ \v 13 ۔ دیکھ میں پانی کے چشمے پر کھڑا ہُوں ۔اور شہر کے لوگوں کی بیٹیاں پانی بھرنے آتی ہیں ۔ \v 14 ۔پس یُوں ہونے دے کہ ۔ وہ لڑکی جسے میَں کہوں ۔ کہ اپنا گھڑا اُتار ۔ تاکہ میَں پئیوں ۔ اور وہ کہے کہ پی اور میَں تیرے اُونٹوں کو بھی پلاؤں گی تو وہ وہی ہو جسے تُو نے اپنے بندے اضحاق کے لئے ٹھہرایا ہے ۔ اور اَسی سے میَں جانوں گا کہ تُو نے میرے آقا پر مہربانی کی ہے۔