\c 19 \v 1 ۔ اور وہ دو فرشتے شام کو سدوم آئے۔ اور لوط سدوم کے پھاٹک پر بیٹھا تھا۔ اور اُنہیں دیکھ کر اُٹھا۔ اور اُن کے استقبال کو گیا۔ اور اپنا سر زمین تک جھُکایا۔ \v 2 ۔اور کہا کہ اے میرے آقاؤ! اپنے خادم کے گھر چلو۔ اور وہاں رات کاٹو ۔اپنے پاؤں دھو لو۔اور صبح کو اپنی راہ لینا۔اور اُنہوں نے کہا۔نہیں ہم چوک میں رات کاٹیں گے ۔ \v 3 ۔پر اُس نے اُن کی بہت منت کی کہ میرے ہاں اُترنا ۔ اور جب وہ اُس کے گھر میں داخل ہُو ئے ۔ اُس نے اُن کے لئے ضیافت تیار کی ۔اور فطیری روٹی اُن کے لئے پکائی ۔ اور اُنہوں نے کھائی ۔