\v 20 ۔ تب نوُح نے خُداوند کے لئے ایک مَذبح بنایا ۔ اور سب پاک چرندوں اور پرندوں میں سے لے کر اُس مَذبح پر سوختنی قُربانیاں چڑھائیں ۔ \v 21 ۔ اور خُدا نے اُن کی راحت انگیز خُوشبُو لی اور اپنے دِل میں کہا کہ اِنسان کے سبب میَں زمین پر پھر کبھی لعنت نہ بھیجوں گا کیونکہ انسان کے دِل کا تصور لڑکپن ہی سے بدی کی طرف مائل ہوتا ہے ۔ اورجیسا میَں نے کیِا ۔پھر کبھی تمام جانداروں کو ہلاک نہ کرُوں گا ۔ \v 22 ۔جب تک زمین رہے گی بیج بونا اور فصل کاٹنا ۔ سردی اور گرمی ہو گی ۔ گرما اور سرما ۔ رات اور دِن کبھی موقُوف نہ ہوں گے۔