\v 31 ۔پھر اُنہوں نے یُوسف کا لبادہ لیِا ۔اور ایک بکری کا بچہ ذبح کیِا۔اور لبادہ کو لہو میں تر کیِا۔ \v 32 ۔اور اُنہوں نے اُس آستین دار لبادہ کو بھیجا ۔اور وہ اُسے اُن کے باپ کے پاس لائے اور کہا ۔کہ ہم نے اُسے پایا ۔اُسے پہچان ۔ کہ یہ تیرے بیٹے کا لبادہ ہے یا نہیں؟ \v 33 ۔اور اُس نے اُسے پہچانا ۔اور کہا کہ یہ تو میرے بیٹے کا لبادہ ہے ۔کوئی بُرا درندہ اُسے کھا گیا یُوسف درحقیقت پھاڑا گیا۔