\v 6 تب سکم کا باپ حمور یعقوب کے پاس گیا ۔کہ اُس سے بات چیت کرے۔ \v 7 ۔اور یعقوب کے بیٹے بھی میدان سے آئے ہُوئے تھے ۔تو جو کچھ ہُؤا سُن کر نہایت ہی غمگين ہُوئے اور اُن کا غُصہ بھڑکا ۔کیونکہ اُس نے اِسرائیل کے خلاف بدی کی ۔اور یعقوب کی بیٹی کو بے حرمت کرنے سے ایسا کام کیِا ۔جو ہرگز مناسب نہ تھا ۔