\v 19 ۔تب خُدا نے ابرہام سے کہا۔ بلکہ تیری بیوی سارہ سے تیرے لئے ایک بیٹا ہوگا۔تُو اُس کا نام اضحاق رکھنا اور میَں اُس سے اور بعد اُس کے اُس کی اولاد سے اپنا عہد جو دائمی عہد ہے قائم کرُوں گا۔ \v 20 ۔ اور اسمعیل کے حق میں بھی میَں نے تیری سُنی ۔دیکھ میَں اُسے برکت دُوں گا اور برومند کرُوں گا ۔ اُسے نہایت بڑھاؤں گا اور اُس سے بارہ سردار پیدا ہوں گے۔ اور میَں اُسے ایک بڑی قوم بناؤں گا ۔ \v 21 ۔ لیکن میَں اپنا عہد اضحاق سے قائم کرُوں گا ۔جو سارہ سے اگلے سال میں اِس وقت پر تیرے لئے پیدا ہوگا۔