ur_gen_text_ulb/34/11.txt

1 line
676 B
Plaintext
Raw Normal View History

\v 11 ۔ اور سکم نے لڑکی کے باپ اور بھائیوں سے کہا ۔کہ مجھے اپنی نظر میں مقبُول ہونے دو۔ اور جو کچھ تم مقُرر کرو گے میَں دُوں گا۔ \v 12 ۔جتنا مہر اور جو تحائف مجھ سے چاہو ،میَں تمہارے کہنے کے موافق دُوں گا ۔ لیکن لڑکی مجھ سے بیاہ دو۔ \v 13 ۔تب یعقوب کے بیٹوں نے سکم اور اُس کے باپ حمور کو اُس سبب سے کہ اُس نے اُن کی بہن دِینہ کو بے حرمت کیِا تھا ۔مکر سے جواب دِیا اور اُن سے دھوکا کیِا ۔