ur_gen_text_ulb/29/01.txt

1 line
727 B
Plaintext
Raw Normal View History

\c 29 \v 1 ۔ اور یعقوب سفر کر کے مشرقی لوگوں کے ملک جا پہنچا ۔ \v 2 ۔اور اُس نے نظر کی اور دیکھا ۔کہ میدان میں ایک کنواں ہے ۔اور کنوئیں کے نزدیک بھیڑوں کے تین گلے بیٹھے ہُوئے ہیں۔کیونکہ وہ اُسی کنوئیں سے گلوں کو پانی پلاتے تھے ۔اور کنوئیں کے مُنہ پر ایک بڑا پتھر دھرا تھا ۔ \v 3 ۔اور جب گلے وہاں جمع ہوتے ، تب وہ پتھر کو کنوئیں کے مُنہ پر سے ڈھلکاتے اور گلوں کو پانی پلا کر اُس پتھر کو اُس کی جگہ پر پھر رکھ دیتے تھے۔