ur_gen_text_ulb/20/01.txt

1 line
667 B
Plaintext
Raw Normal View History

\c 20 \v 1 ۔ ابرہام وہاں سے جنُوب کی سرزمین کی طرف چلا گیا۔ اور قادس اور شور کے درمیان ٹھہرا ۔اور جرار میں ڈیرا کیا۔ \v 2 ۔ اور ابرہام نے اپنی بیوی سارہ کی بابت کہا ۔کہ وہ میری بہن ہے۔ اور جرار کے بادشاہ ابی ملک نے سارہ کو منگوا لیا۔ \v 3 ۔ اور خُدا ابی ملک کے پاس رات کو خواب میں آیا ۔ اور اُسے کہا ۔ کہ دیکھ ۔تُو اِ س عورت کے سبب جسے تُو نے لِیا ہے مرے گا ۔ کیونکہ وہ شوہر والی ہے ۔