ur_exo_text_ulb/35/20.txt

1 line
735 B
Plaintext

\v 20 ۔تب ساری جماعت موسیٰ کے سامنے سے چلی گئ۔ \v 21 ۔اور وہ آئے۔ ہر ایک ، جس کی روح کی خُوشی ہُوئی اور جس کے دِل نے اُسے ترغیب دی خُداوند کے لئے خیَمہ اجتماع کے واسطے اور اُس کی سب خدمت کے واسطے اور مقُدس لبا س کے واسطے ، نَذرانہ لایا۔ \v 22 ۔اور مرد اور عورتیں جن کے دِل کی خُوشی ہُوئی ، آئے۔ اور کنگن اور بالیاں اور انگھوٹھیاں اور بازوبند اور سب سونے کے زیور لائے اور سب جو آئے خُداوند کے لئے سونے کا نَذرانہ لائے۔