ur_exo_text_ulb/09/13.txt

1 line
652 B
Plaintext
Raw Permalink Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

\v 13 ۔ساتویں آفت ۔ اَولے پھر خُداوند نے موُسی ٰ سے کہا۔ کہ کل صُبح اُٹھ اور فرعُون کے سامنے کھڑا ہواور اُس سے کہہ کہ خُداوند عبِرانیوں کا خُدا یُوں فرماتا ہے ۔ میرے لوگوں کو جانے دے تاکہ میری بندگی کریں۔ \v 14 ۔ کیونکہ اَب کی دفعہ میَں اپنی ساری آفتیں تجھ پر اور تیرے درباریوں اور تیری رعایاپر نازل کرُوں گا ۔ تاکہ تُو جانے۔ کہ تمام دُنیا میں میری مانند کوئی نہیں ۔