ur_exo_text_ulb/08/20.txt

1 line
795 B
Plaintext
Raw Permalink Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

\v 20 ۔ چوتھی آفت۔ مکھیاں پھر خُداوند نے موسیٰ سے فرمایا کہ کل صُبح سویرے اُٹھ اور فرعُون کے آگے کھڑا ہو ۔ کیونکہ وہ دریا کے پاس آئے گا۔ اور تُو اُس سے کہہ ۔خُداوند یُوں فرماتا ہے۔ میرے لوگوں کو جانے دے تاکہ میری بندگی کریں۔ \v 21 ۔اَور اگر تُو میرے لوگوں کو جانے نہ دے گا۔ تو دیکھ میَں تجھ پر او ر تیرے درباریوں پر اور تیری رعایا اور تیرے گھروں پر مکھّیوں کے غول کے غول بھیجوں گا۔ یہاں تک کہ مصریوں کے گھر اور زمین جس پر وہ ہیں اُن سے بھر جائے گی۔