\c 3 \v 1 ۔ حورب کا ظہور اور موُسٰی مِدیان کے کاہِن اپنے سُسر یتروؔ کے گلے ّچَراتا تھا۔تو اُس نے گلے کو بِیابان کی پرلی طرف ہانکا۔یہاں تک کہ وہ خُدا کے پہاڑ حورب کے نزدیک آیا۔ \v 2 ۔ تب خُداوند کا فرشتہ ایک جھاڑی کے بیِچ سے آگ کے شُعلے میں اُس پر ظاہر ہُؤا ۔ اُس نے نِگاہ کی تو دیکھا ۔ کہ ایک جھاڑی آگ سے روشن ہے۔اور وہ جَل نہیں جاتی۔ \v 3 ۔ تب موُسیٰ نے کہا میَں نزدیک جاتا ہُوں اَوراِس بڑے منظر کو دیکھتا ہوں۔ کہ یہ جھاڑی جل کیوں نہیں جاتی