\v 17 ۔اور شمع دان خالِص سونے کا بنایا۔ اُسے گھڑ کر بنایا ۔ اور اُس کے پائے اور اُس کی شاخیں۔ اور اُس کے پیالے اور کَلیاں اور پھُول ۔ سب ایک ٹُکڑے کے۔ \v 18 ۔اور اُس کی دونوں اطراف سے چھ شاخیں نِکلتی تھیں۔ تین شاخیں ایک جانب اور تین شاخیں دُوسری جانِب۔ \v 19 ۔ایک شاخ میں تین بادامی شکل کے پیالے مع اپنی کَلیوں اور پھُولوں کے تھے۔اور دُوسری شاخ میں تین بادامی شکل کے پیالے مع اپنی کَلیوں اور پھُولوں کے تھے۔ اور ایسا ہی چھیوں شاخوں میں جو شمع دان سے نِکلتی تھیں۔