\v 14 ۔اگر کوئی آدمی اپنے ہمسایہ سے کوئی جانور اُدھار لے ۔ اَور اُس کی ٹانگ ٹُوٹ جائے یا وہ مر جائے ۔ جب کہ مالک اُس کے ساتھ نہ تھا تو اُس کا معاوضہ دِیا جائے۔ \v 15 ۔اور اگر مالک ساتھ تھا ۔ تو معاوضہ نہ دِیا جائے۔ اگر وہ کرایہ پر لیِا گیا تھا ۔تو مالک کرایہ لے کر چلا جائے۔