\v 3 ۔ تب اُنہوں نے کہا ۔ کہ عبِرانیوں کا خُدا ہم سے مِلا ہے ۔ سوہم تین دِن کی راہ بِیابان میں جائیں گےاور خُداوند اپنے خُدا کے لئے قُربانی کریں گے۔ تانہ ہو۔ کہ وہ ہمیں وَبا یا تلوار سے مارے ۔ \v 4 ۔تب مصر کے بادشاہ نے اُن سے کہا ۔ کہ اَے موسیٰ اور اَے ہاروؔن ! تم لوگوں کو اُن کے کام سے کیوں روک رکھتے ہو۔ تم اپنا بوجھ اُٹھانے جاؤ۔ \v 5 ۔ اورفرعُون نے کہا۔ دیکھو اِ س زمین میں لوگ زیادہ ہیں اور وہ بڑھ گئے۔اگر اُن کے کاموں سے اُنہیں آرام دو گے تو کیا زیادہ نہ ہو جائیں گے؟