\v 6 ۔تیرا دہنا ہاتھ اے خُدا وند قُوت میں اعلیٰ ہے۔ تیرے دہنے ہاتھ نے اے خُدا وند دُشمن کو چُور کیِا۔ \v 7 ۔ اپنی بڑی عظمت سے تُو نے اپنے مخالفوں کو نیست ونابُود کر دِیا۔ تُو نے اپنا غضب نازِل کیِا۔ جو اُنہیں بھوسے کی طرح کھا گیا۔ \v 8 ۔تیرے قہر کے دم سے بہتا ہُوا پانی تودے کی طرح کھڑا ہُؤا۔ سمنُدر کے درمیان بھنوریں جم گئیں۔