\v 25 ۔اگر تُو میرے لوگوں میں سے کسی مُفلس کو کچھ روپیہ قرض دے ۔ تو اُس سے قرض خواہ کی طرح سلوک نہ کر۔اوراُس سے سُود مت لے۔ \v 26 ۔اگر تُو نے اپنے ہمسایہ کا لباس گروی میں لیِا ہے ۔ تو سُورج دُوبنے کےوقت اُس کو واپس دےدے۔ \v 27 ۔ کیونکہ یہی ایک چیز اُس کے اوڑھنے کی اَور اُس کے بدن کا لباس ہے ۔ وہ کس میں سوئے گا۔ اگر وہ میرے پاس چِلایا۔ تو میَں اُس کی فریاد سُن لوُں گا۔ کیونکہ میَں ترس کھانے والا ہُوں۔