\v 7 ۔اگر کوئی آدمی اپنے ہمسایہ کو چاندی یا اسباب رکھنے کے لئے سونپے۔ اور اُس کے مکان سے چُرایا جائے ۔ تو اگر چور ہاتھ لگے تو دُگنا بھر دے۔ \v 8 ۔ اور اگر چور نہ پکڑا ۔ تو گھر کا مالک خُدا کے حُضور لایا جائے تاکہ وہ قسم کھائے کہ میَں نے اپنے ہمسایہ کے مال پر ہاتھ نہیں بڑھایا ۔ \v 9 ۔خیانت کا ہر ایک جھگڑا بَیل کا یا گدھے کا یا بھیڑ کا یالباس کا یا کسی گم شدُہ چیز کا جس میں کہا جائے کہ دیکھو۔ یہ ہے ۔خُدا کے حضُور لایا جائے اَور جِسے خُدا مُجرم ٹھہرائے ۔ وہ اپنے ہمسایہ کو دُگنا معاوضہ دے۔