\c 22 \v 1 ۔ اگر کوئی آدمی بَیل یا بھیڑچُرائے اور اُسے ذبح کرے یا اُسے بیچ دے۔ تو وہ ایک بَیل کے عِوض پانچ بَیل اَور ایک بھیڑ کے عِوض چار بھیڑیں دے ۔ \v 2 ۔ اگر کوئی چور رات کو نقب لگاتا ہُؤا پایا جائے اَور کوئی اُسے مارے اور وہ مر جائے ۔ تو اُس کے خُون کا کوئی جر ُم نہیں۔ \v 3 ۔ اگر وہ سُورج چڑھے میں پایا جائے ۔ تو اُس کا خُون جُرم ہوگا۔ مگر وہ بدلہ دے اَور اگر وہ نہ دے سکے تو اپنی چوری کے لئے بیچا جائے۔ \v 4 ۔ اَور اگر چوری کی چیز اُس کے ہاتھ میں زند ہ پائی جائے خواہ بَیل خواہ گدھا خواہ بھیڑ تو ایک کے بدلے دو دے۔