\v 18 ۔اَور سب لوگوں نے گرجیں اور بجلیاں اور نرسنگا کی آواز اَور پہاڑ میں سے دُھواں اُٹھتا مشاہدہ کیِا۔ پس جب لوگوں نے یہ دیکھا ۔ تو خوف زدہ ہُوئے اَور دُور جا کھڑے ہُوئے ۔ \v 19 ۔اَور اُنہوں نے موسیٰ سے کہا ۔ کہ تُو ہی ہم سے بات کر تو ہم سُنیں گے اور خُدا ہم سے بات نہ کرے ۔ کہیں ہم مر نہ جائیں۔ \v 20 ۔ تب موسیٰ نے لوگوں سے کہا ۔ تم مت ڈرو ۔ کیونکہ خُداآیا ہے تاکہ تمہارا امتحان کرےاَور تاکہ اُس کا خوف تمہارے چہروں کے سامنے رہے۔ کہ تم گنُاہ نہ کرو۔ \v 21 ۔پس لوگ دُور ہی کھڑے رہے ۔ اَور موسیٰ سیاہ بادل کے نزدیک گیا ۔جس میں خُدا تھا۔