\v 12 ۔ اور میَں اُس رات مصر کی زمین میں سے گزُروں گا۔اور ملک مصر کے سب پہلوٹھے آدمیوں کے اور چوپایوں کے ماروں گا۔ اور مصریوں کے سب معبُودوں پر پر سزا جاری کرُوں گا۔ میَں خُداوند ہُوں۔ \v 13 ۔اور وہ خُون اُن گھروں کے لئے جن کے اندر تم ہو۔ تمہارا نِشان ہوگا۔ اور میَں خُون دیکھ کر تم سے گزُر جاؤں گا۔ اور جب میَں ملک مصر کو ماروں گا۔ تو وَبا ہلاک کرنے کے لئے تم پر نہ آئے گی۔ \v 14 ۔یہ دِن تمہارے لئے ایک یادگار ہوگا۔ اَور تم اِسے گویا خُداوند کی بڑی عید مانو گے ۔ تم اُسے بڑی شادمانی کے ساتھ نسل در نسل اَبدی فرض جان کر عید مناؤ گے۔