\v 14 ۔اور مصر کے سارے ملک پر ٹڈیاں چڑھ آئیں۔ اَور اُس کی تمام اطراف پر بے شُمار بیٹھ گیئں۔ ایسے کہ ۔ اُس سے پہلے کبھی ایسی ٹڈیاں نہ آئی تھیں ۔اَور نہ بعد اُس کے آئیں گی۔ \v 15 ۔ پس زمین کی تمام سطح کو اُنہوں نے ڈھانپایہا ں تک زمین پر اندھیرا چھا گیا۔ اور اُنہوں نے سب سبزی اور درختوں کے پھل جو اَولوں سے بچ گئے تھے کھا لئے۔ یہا ں تک کہ تمام ملکِ مصر میں درختوں پر اور میدان کی گھاس پر کچھ سبزی باقی نہ رہی۔