\v 22 ۔تب خُداوند نے موُسیٰ سے فرمایا۔ کہ اپنا ہاتھ آسمان کی طرف بڑھا تو سارے ملکِ مصر میں اِنسانوں اور حیوانوں پر اور میدان کی سبزی پر جو ملک ِمصر میں ہے اَولے پڑیں گے۔ \v 23 ۔ اَور موُسیٰ نے اپنا عصا آسمان کی طرف اُٹھایا ۔ تو خُداوند نے گرجیں اور اَولے بھیجے۔ اور بجلی زمین تک آنے لگی۔اَور خُداوند نے ملک ِمصر پر اَولے برسائے۔ \v 24 ۔ اور اَولے پڑے اور اَولوں کے ساتھ ساتھ لگاتار شُعلہ زَن آگ ملی ہُوئی تھی۔ اَور اَولے ایسے بھاری تھے کہ جب سے ملکِ مِصر آباد ہُؤا ایسے کبھی نہ پڑے تھے۔