\v 18 ۔ دیکھ کل کے روز اِسی وقت میَں بُہت بڑے بڑے اَولے برساؤں گاجِن کی مانند مصر میں اُس کی بُنیاد کے دِن سے لے کر اَب تک نہیں پڑے ۔ \v 19 ۔ پس بھیج ۔ اور اپنے مویشی کو اَور جو کچھ میدان میں تیرا ہے اندر کر لے ۔ کیونکہ کوئی اِنسان یا حیوان جو میدان میں پایا جائے گا اور گھر میں نہ آیا ہوگا۔ اُس پر اَولے پڑیں گے۔ اور وہ مر جائے گا۔