\v 20 ۔دیکھ ۔ میں تیرے آگے آگے ایک فرشتہ بھیجتا ہُوں۔ جو راہ میں تیری حِفاظت کرے گا۔ اَور تجھے اُس جگہ لے جائے گا۔ جو میَں نے تیار کی ہے۔ \v 21 ۔پس تُو اُس کے آگے ہوشیار رہنا اور اُس کی بات ماننا اور اُس سے سرکشی نہ کرنا ۔ کیونکہ وہ تمہاری خطا سے درگزر نہ کرے۔ اِ س لئے کہ میرانام اُس میں ہے ۔ \v 22 ۔پر اگر تُو اُس کی بات مانے گا۔ اور جو کچھ میَں تجھ سے کہتا ہُوں۔ وہ سب کرے گا۔ تو میَں تیرے دُشمنوں کا دُشمن ہُوں گا۔ اور تیرے تنگ کرنے والوں کو تنگ کرُوں گا۔