\v 14 ۔سال بھر میں تُو تین دفعہ میرے لئے عید کرنا۔ \v 15 ۔تُو عید فطیر منا۔ابیب مہینے کے مقُررہ وقت میں جیسا کہ میَں نے تجھے حکم دِیا ۔ تُو سات دِن فطیری روٹی کھانا۔ کیونکہ اُسی مہینہ میں تُو مصر سے باہر نکلا۔اَور تم میرے سامنے خالی ہاتھ مت آؤ ۔