\v 30 ۔اور موسیٰ نے بنی اِسرائیل سے کہا ۔ دیکھو!خُداوند نے یہوداہ کے قبیلہ میں سے بضلی ایل بِن اُوری بِن حُور کا نام لے کر بُلایا ہے ۔ \v 31 ۔اور روحِ خُدا سے یعنی حکمت اور فہم ۔ ہنُر اور مہارت سے اُسے بھر دِیا۔ \v 32 ۔تاکہ سونے اور چاندی اور پیِتل کے کاموں کی تجاویز ایجاد کرے۔ \v 33 ۔اور جواہرات کو جڑنے کے لئے رگڑے اور لکڑی تراشے پس ہر طرح کی کاریگری میں نادر کام کرے۔