\v 11 ۔اور ایک پردہ کے حاشیہ میں مِلانے والی طرف میں آسمانی رنگ کے حلقے بنائے۔ اور ایسا ہی دُوسرے پردہ کے مِلانے والی طرف میں بنائے۔ \v 12 ۔اُنہوں نے پچاس حلقے ایک پردہ کے حاشیہ میں اور پچاس حلقے دُوسرے پردہ کی مِلنے والی طرف میں بنائے۔ \v 13 ۔اور انہوں نے پچاس چھلّے سونے کے بنائے ۔ اور چھلّوں سے پردوں کو ایک دُوسرے کے ساتھ جوڑ دِیا ۔ تو ایک مَسکن بن گیا۔