\v 10 ۔اُس نے کہا ۔دیکھ میَں تیرے سب لوگوں کے آگے عہد کرتا ہوں ۔ میَں ایسے مُعجزے کرُوں گا۔ کہ ساری دُنیا میں کسی قوم میں ویسے کبھی نہیں کئے گئے ۔ اَور تمام قومیں جن کے درمیان تُو ہے خُداوند کا کام دیکھیں گی۔کیونکہ ہیبت انگیز وہ کام ہیں جو میَں تیرے لئے کرُوں گا ۔ \v 11 ۔جو کچھ آج کے دِن میَں تجھے حکم دیتا ہوں اُسے بجا لا۔ دیکھ میَں تیرے سامنے سے اَموریوں اور کنعانیوں اور حِتّیوں اور فرزیوں اور حویّوں اور یبُوسیوں کو نکال دُوں گا ۔