\v 4 ۔تب موُسیٰ نے خُداوند سے فریا د کر کے کہا ۔ میَں اِن لوگوں سے کیا کرُوں؟ ابھی تھوڑی دیر میں وہ مجھے سنگسار کریں گے ۔ \v 5 ۔ تب خُداوند نے اُس سے فرمایا ۔ لوگوں کے آگے جا ۔ اور اِسرائیل کے بزرگوں کو ساتھ لے ۔ اَور اپنا وہ عصا جو تُونے دریا پر مارا تھا ۔ اپنے ہاتھ میں لے کر چل دے۔ \v 6 ۔دیکھ ۔میَں وہاں تیرے آگے حورب میں چٹان پر کھڑا ہُوں گا ۔ تُو اُس چٹان پر مارنا ۔ تب اُس میں سے پانی نکلے گا۔ تو لوگ اُسے پیئیں گے۔ چُنانچہ موُسیٰ نے بنی اِسرائیل کے بزرگوں کے رُوبرُو ایسا ہی کیِا۔ \v 7 ۔ اَور اُس جگہ کا نام مَسہ اَور مرَیبہ رکھا۔ کیونکہ بنی اِسرائیل نے جھگڑا کیِا اور خُداوند کو آزمایا یہ کہہ کر، کہ آیا خُداوند ہمارے درمیان ہے یا نہیں؟