\v 19 ۔اَور موُسیٰ نے اپنے ساتھ یوُسف کی ہڈیاں لیں۔ کیونکہ اُس نے بنی اِسرائیل کو قسم دے کر کہا تھاکہ یقیناً خدا تمہاری خبر لے گا۔ تو تم میری ہڈیوں کو یہاں سے اپنے ساتھ لے جانا ۔ \v 20 ۔تب وہ سکات سے روانہ ہُوئے ۔ اَور بیابان کے کے کنارے ایتامؔ میں اُتر پڑے ۔ \v 21 ۔اور خُداوند دِن کے وقت اُن کے آگے بادل کے ستُون میں جاتا تھا۔ کہ اُنہیں رستہ دِکھائے اور رات کے وقت آگ کے ستُون میں کہ اُنہیں روشنی بخشے ۔ تاکہ وہ دن میں چل سکیں۔ \v 22 ۔اور لوگوں کے سامنے سے دِن کے وقت بادل کا ستُون اَور رات کے وقت آگ کا ستُون نہیں ہٹتا تھا۔