\c 11 \v 1 دسویں آفت کی دھمکی اَور خُداوند نے موُسیٰ سے کہا ۔ کہ فرعُون اور مصریوں پر میَں صرف ایک آفت لاؤں گا ۔ اُس کے بعد وہ تمہیں یہاں سے جانے دے گا ۔ اور جب تم سب کے سب کو جانے دے گا۔تمہیں دھکے دے کر نِکال دے گا۔ \v 2 ۔ پس تُو لوگوں کے کانوں میں کہہ۔ کہ ہر ایک مرد اپنے پڑوسی اور ہر ایک عورت اپنی پڑوسن سے چاندی کی چیزیں اور سونے کی چیزیں مانگے۔ \v 3 ۔اَور خُداوند نے اُن لوگوں کو مصریوں کی نظر میں عزت بخشی ۔ اور ایسا ہی ملکِ مصر میں موُسیٰ بھی فرعُون کے درباریوں کی نِگاہ میں اَور رعایا کی نِگاہ میں بڑا بزرگ تھا۔