\v 5 ۔ اَور خُداوند نے اُس کے لئے وقت مقُرر کیِا۔ یہ کہہ کر کہ کل خُداوند یہ با ت زمین میں کرے گا۔ \v 6 ۔اور خُداوند نے یہ بات دُوسرے دِن کی تو مصرِیوں کے سب مویشی مر گئے ۔مگر بنی اَسرائیل کے مویشیوں میں سے ایک بھی نہ مرا۔ \v 7 ۔اَور فرعُون نے بھیجا تو دیکھو! بنی اِسرائیل کے مویشیوں میں سے ایک بھی نہ مرا تھا۔ اور فرعُون کا دِل سخت ہُؤا اور اُس نے لوگوں کو جانے نہ دِیا۔