\v 22 ۔ اَور اُس روز میَں ملکِ جشن کو جس میں میرے لوگ رہتے ہیں جُدا کرُوں گا کہ وہاں مکھیاں نہ ہوں گی۔ تاکہ تُو جانے۔ کہ دُنیا میں درحقیقت میَں ہی خُداوند ہُوں۔ \v 23 ۔اَور میَں اپنے لوگوں اور تیرے لوگوں میں فرق کرُوں گا۔ اَور یہ نِشان کل واقع ہوگا۔ \v 24 ۔اَور خُداوند نے ایسا ہی کیِا۔ اور فرعُون کے گھر اور اُس کے درباریوں کے گھروں اور تمام ملکِ مصر میں مکھیاں آگئیں۔ اور زمین مکھیوں کے سبب سے خراب ہوگئی۔