\v 14 ۔ تب خُداوند کا غُصہ موسیٰ پر بھڑکااور اُس نے کہا۔ کیا میَں نہیں جانتا کہ ہارون لاوی ، تیرا بھائی ہے؟ وہ فصیح زُبان ہے اور دیکھ وہ بھی تیری مُلاقات کو آتا ہے ۔ اور تجھے دیکھ کر اپنے دِل میں خُوش ہوگا۔ \v 15 ۔ اور تُو اُس سے بولے گا۔ اور اُسے یہ باتیں بتائے گا اور میَں تیرے اور اُس کے مُنہ کے ساتھ ہُوں گا۔اَور جو کچھ تمہیں کرنا ہوگا تجھے بتاؤں گا۔ \v 16 ۔ اور وہ تیری بجائے لوگوں سے بات کرے گااور تیرے لئے مُنہ ہوگا۔ اَور تُو اُس کے لئے خُدا کی جگہ ہوگا۔ \v 17 ۔ اور تُو یہ عصا ہاتھ میں رکھ کہ اِس سے مُعجزات کرےگا۔