\v 10 ۔تب موسیٰ نے خُداوند سے کہا۔ اَے میرے خُداوند میَں تیری منِت کرتا ہوں۔ میَں روانی سے نہیں بول سکتا ۔ نہ کل اور نہ اس سے پہلے ۔ کیونکہ میں رُک رُک کر بولتا ہوں اور میری زُبان میں لُکنت ہے۔ \v 11 ۔ تب خُداوند نے کہا۔ کہ آدمی کو مُنہ کس نے دِیا؟ اور کون گونگا یا بہرہ یا بینا یا اندھا پیدا کرتا ہے؟ کیا میَں نہیں کرتا جو خُداوند ہوں؟ \v 12 ۔ پس اب تُو جا اور میَں تیرے مُنہ کے ساتھ ہُوں گا۔اور جو کچھ تجھے کہنا ہو گا تجھے سکھاؤں گا۔ \v 13 ۔تب اُس نے کہا ۔ اے خُداوند میَں تیری منّت کرتا ہوں کہ کسی اور کے ہاتھ سے جِسے تُو چاہے یہ پیغام بھیج۔