\v 13 ۔دُوسرے دِن وہ پھر باہر گیا۔تو دیکھا کہ دو عبِرانی آپس میں لڑ رہے ہیں ۔ تب اُس نے اُسے جو حق پر نہ تھاکہا۔ تو اپنے قریبی کو کیوں مارتا ہے؟ \v 14 ۔ وہ بولا کہ کس نے تجھے ہم پر حاکم یا مُنصف مقُرر کیِا۔ کیا جس طرح تو نے اُس مصری ؔ کو مار ڈالا ، مجُھےبھی مار ڈالنا چاہتا ہے؟ تب موُسیٰ ڈرا اور کہا ۔ کہ یقیناً یہ بات ظاہر ہو گئی۔